بابا گورو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے بھارتی سکھ یاتری آج پاکستان پہنچیں گے

04:23 PM, 4 Nov, 2025

لاہور/واہگہ:سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔

مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ایڈیشنل سیکرٹری ناصر مشتاق، سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر حکام یاتریوں کا استقبال کریں گے۔

سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا۔ بھارتی یاتری اپنا 10 روزہ مذہبی دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد 13 نومبر کو واپس روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں