وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر جرائم میں کمی کے اقدامات جاری، چیف منسٹر کرائم سرویلنس یونٹ قائم ہوگا

04:25 PM, 4 Nov, 2025

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت جرائم میں کمی کے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں چیف منسٹر کرائم سرویلنس یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) کے امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ونگ نے اس منصوبے کی دستاویزات مرتب کر دی ہیں۔ منصوبے کے مطابق 31 دسمبر 2027 تک چیف منسٹر کرائم سرویلنس یونٹ کا قیام مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں