لاہور میں جعلی ایف آئی اے اہلکاروں کا گینگ گرفتار

04:29 PM, 4 Nov, 2025

لاہور :ایف آئی اے لاہور زون نے ایک بڑی کارروائی کے دوران جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والے منظم گینگ کے کارندے گرفتار کر لیے۔

ملزمان خود کو ایف آئی اے کے ملازمین ظاہر کر کے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتے تھے۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کو رخشندہ کمپلیکس، علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے قریب سے حراست میں لیا۔

مزیدخبریں