کالعدم ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا سیاسی موقف واضح، پارٹی سے لاتعلقی

04:48 PM, 4 Nov, 2025

لاہور:لاہور اور سنٹرل پنجاب کے سابق ٹی ایل پی ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ تشدد کے رویے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ریاست پر حملہ کر کے سیاست نہیں کی جا سکتی اور ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ سابق ٹکٹ ہولڈرز نے حالیہ پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوامی فلاح اور قانون کی بالادستی کو اولین ترجیح قرار دیا۔

مزیدخبریں