لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح اور صاف ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسموگ کے خاتمے کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام پر بھی کام جاری ہے۔
مریم اورنگزیب نے زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے اور فضائی آلودگی کم کرنے میں ہر شہری کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عوام کی بھلائی کے لیے اقدامات مسلسل جاری ہیں۔