گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں روایتی نیزہ بازی میلے میں شرکت کی

01:08 PM, 4 Oct, 2025

فتح جنگ اٹک:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ فتح جنگ اٹک میں مشہور روایتی نیزہ بازی میلے میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے دونوں گورنرز کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا اور جشن کی رونق بڑھائی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ علاقائی روایتی کھیل پاکستان کی ثقافت کا اہم حصہ ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوتے رہے ہیں۔ نیزہ بازی، گھڑسواری اور شکار اٹک کی ثقافت کے عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیل امن کا پیغام دیتا ہے مگر بدقسمتی سے مودی سرکار نے کھیل کو بھی سیاست کا شکار بنا دیا ہے۔

مزیدخبریں