لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل اور ڈکیتی میں سزا یافتہ مجرم کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی

01:10 PM, 4 Oct, 2025

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے ڈکیتی اور تہرے قتل کے مقدمے میں 100 برس قید کی سزا پانے والے مجرم کی معافی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

مجرم کو تہرے قتل میں 75 سال اور ڈکیتی کے جرم میں 25 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت کے مطابق عمر قید کی سزا کا مطلب 25 سال کی سخت قید ہے اور کم از کم 15 سال سزا کاٹنا ضروری ہے، جس کے پیش نظر چار بار عمر قید کی سزا کے لیے کم از کم 60 سال کی سزا مکمل کرنا لازمی ہے۔

مزیدخبریں