لاہور شاہی قلعہ کے تاریخی اکبری گیٹ کی بحالی کا 85 فیصد کام مکمل

03:53 PM, 4 Sep, 2026

لاہور: لاہور کے شاہی قلعہ میں تاریخی اکبری گیٹ کی بحالی کا 85 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ صدیوں پرانے اس دروازے کی اصل شان اور تاریخی شناخت برقرار رکھنے کے لیے بحالی کا کام جاری ہے۔

اکبری گیٹ محض شاہی قلعہ کا داخلی راستہ نہیں بلکہ مغلیہ دور کی اہم تاریخی یادگار بھی ہے۔ مغل بادشاہ جلال الدین اکبر نے اس دروازے کی تعمیر کرائی تھی، جسے لاہور قلعہ کی قدیم ترین تعمیرات میں شمار کیا جاتا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ اکبری گیٹ خستہ حالی کا شکار ہوگیا تھا، جس کے باعث اس کی تاریخی حیثیت اور اصل طرزِ تعمیر کو محفوظ رکھنے کے لیے بحالی کا منصوبہ شروع کیا گیا۔

بحالی کے کام میں دروازے کی تاریخی ساخت، اصل نقش و نگار اور تعمیراتی خصوصیات کو برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے اس اہم تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں