مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق بسنت کو تاریخی تہوار بنانے کا فیصلہ

08:08 PM, 4 Sep, 2026

لاہور: بسنت فیسٹیول کی انتظامی اور ثقافتی تیاریوں کے حوالے سے جیلانی پارک ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس ہوا، جس کی صدارت مینیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے کی۔ اجلاس میں میگا ایونٹ کے انتظامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں افسران کی جانب سے گزشتہ تہواروں کے انتظامات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شہر کی مرکزی شاہراہوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرکے عالمی معیار کے مطابق جدید آرائش کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا۔

مینیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق بسنت کو ایک تاریخی تہوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت فیسٹیول کو پنجاب کی ثقافت کا محفوظ، پرامن اور پرکشش چہرہ بنایا جائے گا۔

احمد عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے انتظامات کو بہترین انداز میں مکمل کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

مزیدخبریں