پنجاب پولیس کے آٹھ اعلیٰ افسران تربیتی ورکشاپ کیلئے آئندہ ہفتے چین روانہ ہوں گے

02:37 PM, 5 Dec, 2025

لاہور:پنجاب پولیس کے آٹھ سینئر افسران آئندہ ہفتے چین روانہ ہوں گے جہاں وہ شنگھائی میں دو ہفتوں پر مشتمل خصوصی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔ اس ورکشاپ کا مقصد جدید پولیسنگ، انویسٹی گیشن ٹیکنالوجی اور امن و امان کے انتظامات سے متعلق پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

تربیتی کورس میں شامل افسران میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-II ملک لیاقت، ایس ایس پی شائستہ ندیم، ایس ایس پی فرقان بلال، ایس ایس پی عثمان اعجاز باجوہ اور ایس ایس پی اختر فاروق سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

افسران ورکشاپ کے دوران چین کے جدید پولیسنگ ماڈلز، سمارٹ سیکیورٹی سسٹمز اور کرائم پریوینشن میکانزم کا عملی مطالعہ بھی کریں گے۔ مزید تفصیلات نمائندہ نیو نیوز لاہور شاہد رضوی سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں