لاہور میں دودھ فراڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن؛ 3 ہزار 600 لیٹر جعلی دودھ تلف، سامان ضبط

02:43 PM, 5 Dec, 2025

لاہور:لاہور میں دودھ فراڈ مافیا کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی برق رفتار کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار 600 لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا۔

کارروائی کے دوران جعلی دودھ سپلائی کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ٹینکر، پلنجر، موٹر اور پائپ بھی موقع سے ضبط کر لیے گئے۔ حکام کے مطابق مضر صحت اور غیر معیاری دودھ کی تیاری و ترسیل میں ملوث ملک سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں