لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر 16 سال کے بچوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم اور نئے رولز کے لیے حکومت کو سمری بھیج دی ہے۔
اطلاع کے مطابق 16 سال کے بچوں کے لیے لائسنس کے اجرا کے لیے آرڈیننس کے سیکشن 4 میں ترمیم کی جائے گی۔ ترمیم کے بعد بچے سمارٹ کارڈ یا B فارم کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔