لاہور:پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں دھند کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہی، جس سے حدِ نگاہ کم ہو گئی۔ دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز متاثر
09:02 AM, 5 Jan, 2026