راولپنڈی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے پہنچے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو جمہوری اور باشعور ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور سینئر رہنماؤں سے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے۔
سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ عوام میں رہنا اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتے رہنا پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔