پنجاب میں شہریوں اور وارڈنز کے رویے کی ویڈیو مانیٹرنگ کے لیے 8 ہزار باڈی کیمز خریدنے کا فیصلہ

04:27 PM, 5 Jan, 2026

لاہور: پنجاب بھر میں وارڈنز کے رویے پر نظر رکھنے اور چالان کے ویڈیو بیسڈ اجرا کے لیے حکومت نے 8 ہزار باڈی کیمز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کیمروں میں نائٹ وژن کی صلاحیت بھی شامل ہوگی تاکہ نائٹ شفٹ کے دوران بھی ویڈیوز بنائی جا سکیں۔ متعلقہ شہری کے نمبر پر کیوآر کوڈ کے ذریعے چالان کی ویڈیو بھیجی جائے گی۔ وارڈنز اور شہریوں کے رویے کی مکمل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

ابتدائی طور پر 3 ہزار کیمرے خرید لیے گئے ہیں اور باقی کیمروں کی خریداری رواں مالی سال میں مکمل کر لی جائے گی۔

نمائندہ نیو نیوز شاہد رضوی کے مطابق یہ اقدام شفافیت اور عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں