پنجاب میں ہارٹیکلچر اتھارٹی کے انتظامی امور پر اجلاس، انسداد سموگ اور گرین بیلٹ منصوبے پر بھی غور

04:30 PM, 5 Jan, 2026

لاہور: وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے انتظامی امور کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں پنجاب کی 21 موجودہ ایجنسیز کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور تحصیل سطح تک مانیٹرنگ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ واسا پنجاب کے ماڈل کی طرز پر بہتر افسران کو نئے اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ رائے ونڈ سے شاہدرہ تک ریلوے لائن کے اطراف 40 کلومیٹر گرین بیلٹ پر 15 جنوری سے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد سموگ کے انسداد اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں