اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 گرفتار

04:32 PM, 5 Jan, 2026

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ 12 کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائیوں میں 1 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 90 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نمائندہ نیو نیوز لاہور محمد اویس کے مطابق، کارروائیاں عوام میں امن و امان کے قیام اور تعلیمی اداروں کے ماحول کو منشیات سے محفوظ بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں