لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت کے حوالے سے کائیٹ فلائنگ آرڈننس 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی اور متفرق درخواست پر آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے سیکورٹی کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔
نمائندہ نیو نیوز لاہور عمر حیات کے مطابق، عدالت کے اس فیصلے کے بعد حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی رپورٹ پیش کریں گے تاکہ پتنگ بازی کے دوران عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے