پنجاب میں جنگلی جانوروں کے لیے پہلے جدید ہسپتال کا قیام: مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

04:32 PM, 5 Mar, 2026

لاہور :سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے بغیر قدرتی نظام کا توازن برقرار رکھنا ناممکن ہے۔ وائلڈ لائف کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنگلی جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے صوبے کے پہلے جدید ترین اسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا۔
سینئر وزیر نے بتایا کہ اس پہلے مخصوص اسپتال میں جنگلی جانوروں کے علاج کے لیے عالمی معیار کی سہولیات میسر ہوں گی، جن میں شامل ہیں
    مخصوص ایکسرے اور الٹراساؤنڈ مشینیں

    جدید آپریشن تھیٹرز

    جانوروں کی بحالی (Rehabilitation) کے مراکز

قوانین میں سختی اور تحفظ کا عزم

مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب جنگلی حیات کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے موجودہ قوانین کو مزید سخت بنایا جا رہا ہے۔ ہم کسی کو بھی قدرتی نظام اور بے زبان جانوروں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی بقا کے لیے جنگلی حیات کا تحفظ ناگزیر ہے، کیونکہ یہ جانور ہمارے ایکو سسٹم (Ecosystem) کا اہم حصہ ہیں۔

مزیدخبریں