صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی میو ہسپتال لاہور میں 'فرینڈز آف میو ہسپتال' کے وفد سے ملاقات

07:01 PM, 5 Mar, 2026

لاہور: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے "فرینڈز آف میو ہسپتال" کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں ہسپتال کی انتظامیہ اور وفد کے درج ذیل ارکان شریک تھے۔ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد شعیب نبی، پروفیسر ابرار اشرف اور دیگر متعلقہ افسران، صدر فاطمہ فضل، نائب صدر عنبرین عرفان، ڈائریکٹر لیلہ نصرت، ڈائریکٹر نیئر علی دادا، ڈائریکٹر محمد سید، عثمان تارڑ اور فاطمہ ملک۔

اجلاس کے دوران میو ہسپتال کی بہتری کے لیے درج ذیل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہسپتال میں جاری مختلف تعمیراتی اور توسیعی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔مریضوں کے لیے جدید طبی آلات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بات چیت ہوئی۔مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو عالمی سطح کے مطابق بنانے اور انتظامی امور میں بہتری لانے پر اتفاق کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے "فرینڈز آف میو ہسپتال" کی جانب سے ہسپتال کی بہتری کے لیے کی جانے والی سماجی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے نجی شعبے اور فلاحی تنظیموں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزیدخبریں