پنجاب میں 'سائبر انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ' کے قیام کا فیصلہ، وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی

07:06 PM, 5 Mar, 2026

لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈیجیٹل جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر کے سدِ باب کے لیے ایک مخصوص سائبر کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس نئے محکمے کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
حکومتی اعلامیہ کے مطابق، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پرکیورمنٹ فواد الدین قریشی کو اس نئے ڈیپارٹمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جو محکمے کی تشکیل اور آپریشنل امور کی نگرانی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ درج ذیل سنگین نوعیت کے جرائم میں حالیہ اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے اور نجی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پھیلائے جانے والے ملک دشمن پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا۔

    معصوم شہریوں کو آن لائن جال میں پھنسا کر بلیک میل کرنے والے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی۔

اس نئے ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے پنجاب پولیس اب وفاقی اداروں پر انحصار کرنے کے بجائے خود جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سائبر جرائم کی تفتیش کر سکے گی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئے گی اور متاثرہ افراد کو مقامی سطح پر فوری انصاف فراہم کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں