یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے مربوط کاوشیں ناگزیر:صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر

07:14 PM, 5 Mar, 2026

لاہور: صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کو صحت کی بہترین اور یکساں سہولیات فراہم کرنے کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بہتر نتائج حاصل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مربوط کاوشیں اور جدید اصلاحات کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
صوبائی وزیر نے محکمہ صحت میں ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ  بنیادی مراکز صحت (BHUs) اور دیہی مراکز صحت (RHUs) کی آؤٹ سورسنگ کے ماڈل نے طبی خدمات کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔ نجی شعبے کے تعاون سے ان مراکز میں عملے کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
خواجہ عمران نذیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  "وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز جیسے منصوبے اس سلسلے میں انقلابی قدم ثابت ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ہیلتھ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو بھی وہی طبی سہولیات میسر ہوں جو بڑے شہروں کے باسیوں کو حاصل ہیں۔

مزیدخبریں