لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبے کے ہر کونے تک وسعت دی جائے گی تاکہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
لاہور میں پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس منصوبے کے لیے تمام ضروری وسائل مہیا کیے ہیں اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی حکومتی کارکردگی کا اہم معیار ہے اور اس شعبے میں بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ستھرا پنجاب پروگرام اسی مقصد کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جس میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔