لاہور میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا کریک ڈاؤن، 125 املاک سربمہر

07:43 PM, 5 May, 2026

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے 125 املاک کو سربمہر کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے کینال روڈ لاہور، گلشن راوی، سمن آباد لاہور، گلبرگ لاہور، نیو گارڈن ٹاؤن اور پی آئی اے روڈ لاہور سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔
ترجمان کے مطابق کینال روڈ، گلشن راوی اور سمن آباد میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر 66 املاک کو سیل کیا گیا، جبکہ پی آئی اے روڈ پر 24 املاک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سربمہر کر دیا گیا۔ دیگر علاقوں میں بھی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا۔
ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں