آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات

07:48 PM, 5 May, 2026

لاہور: سنٹرل پولیس آفس لاہور میں عبدالکریم (آئی جی پنجاب) نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں اور ان کی فیملیز کے مسائل تفصیل سے سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق درخواستوں پر بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں