’’میرا شاگرد شادی کا خواہشمند تھا‘‘: رومیسہ خان نے یادگار واقعہ بیان کر دیا

03:38 PM, 5 Nov, 2025

کراچی :اداکارہ اور سوشل میڈیاسٹار رومیسہ خان نے بتایا ہے کہ ان کے ایک سابق شاگرد نے ماضی میں ان سے شادی کی پیشکش کی تھی، جس پر وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں رومیسہ خان نے کہا کہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے پہلے وہ طلبا کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں تاکہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھا رہی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اپنی والدہ کو رشتے کے لیے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رومیسہ خان کے مطابق، یہ پیغام پڑھ کر وہ مسکرا دیں کیونکہ اس نے انہیں احساس دلایا کہ وہ اپنے شاگردوں سے زیادہ بڑی نہیں تھیں، اور اسی وجہ سے انہوں نے پیشکش کو ہنسی مذاق میں رد کر دیا۔

واضح رہے کہ رومیسہ خان نے ٹک ٹاک سے اپنی شہرت حاصل کی، اور بعد ازاں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ کر اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا۔

مزیدخبریں