گورنر پنجاب سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

04:42 PM, 5 Nov, 2025

لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں زراعت، قابل تجدید توانائی، ڈیری اور پولٹری کے شعبوں میں تعاون کے مواقع بھی زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کی، تاکہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط ہوں۔

مزیدخبریں