پنجاب پولیس کا سموگ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کریک ڈاؤن، 502 افراد پر جرمانے عائد

04:45 PM, 5 Nov, 2025

لاہور:ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 33 مقدمات درج کیے گئے اور قانون شکنی کرنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس دوران 502 افراد پر مجموعی طور پر 32 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 46 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔

کارروائی کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کے 91، زیادہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے 264، صنعتی سرگرمیوں کے 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 11 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی اور دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیا اور کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔

مزیدخبریں