ڈی جی ایل ڈی اے کے احکامات پر لاہور میں غیر قانونی کمرشل املاک کے خلاف کارروائیاں، 67 املاک سیل

04:48 PM, 5 Nov, 2025

لاہور:ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق کی ہدایت پر غیر قانونی کمرشل املاک اور فیس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، کینال روڈ، مین یوبی ڈی کینال اور مصطفی ٹاؤن میں آپریشن کر کے مجموعی طور پر 67 املاک کو سیل کر دیا۔

غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف کارروائی کے دوران گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن میں 17، جبکہ کینال روڈ پر کمرشل واجبات نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران 26 املاک سیل کی گئیں۔

مزیدخبریں