اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور پنجاب میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

04:49 PM, 5 Nov, 2025

لاہور:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ 10 کارروائیوں کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 107.7 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف کی یہ کارروائیاں منشیات کے خلاف جاری انسداد مہم کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں