لاہور:آج 5 نومبر کی شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا، جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون چاند کا زمین کے قریب ترین نقطے پر ہونا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ عام چاند کے مقابلے میں زیادہ روشن اور بڑا نظر آتا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں شہری اس قدرتی منظر کا مشاہدہ کر سکیں گے، اور ماہرین فلکیات نے لوگوں کو رات آسمان کی طرف دیکھنے کی دعوت دی ہے۔