لاہور، ملتان، پشاور: آج آسمان پر رواں سال کا سب سے روشن سپر مون دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ چاند زمین کے سب سے قریب فاصلے، تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل پر ہے، جو اکتوبر کے سپر مون سے تقریباً 2 ہزار 800 میل زیادہ قریب ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون دیکھنے کا بہترین وقت چاند نکلنے کے فوراً بعد ہے۔ شہری لاہور، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں میں اس فلکیاتی مظہر کا نظارہ کر سکتے ہیں۔