وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلال پور جٹاں اور شہباز پور کا دورہ

سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کا جائزہ، ریلیف کیمپوں میں انتظامات پر بریفنگ

04:37 PM, 5 Sep, 2025

گجرات :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فلڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے جلال پور جٹاں اور شہباز پور پہنچ گئیں۔ دورے کے دوران انہوں نے شہباز پور ریلیف کیمپ اور ٹینٹ سٹی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی، جس میں امدادی سرگرمیوں، خوراک، رہائش، اور طبی سہولیات سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔

مریم نواز نے دریائے چناب میں طغیانی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی اور کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں