معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع

04:44 PM, 5 Sep, 2025

لاہور:لاہور کی ضلع کچہری میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن، معروف بطور ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈکی بھائی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے تفتیش مکمل نہ ہونے کی وجہ سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع دے دی اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تفصیلی پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔

مزیدخبریں