پنجاب کو محفوظ اور پرامن بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مریم نواز

12:29 PM, 5 Sep, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

 لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں دین کا لبادہ اوڑھ کر جرائم کیے جاتے تھے۔ حکومت کی اولین ترجیحات میں پنجاب کو محفوظ، پرامن اور ترقی یافتہ صوبہ بنانا شامل ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ سال صوبے میں آنے والے بڑے پیمانے کے سیلاب سے متعدد اضلاع متاثر ہوئے۔ حکومت متاثرہ علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

 مریم نواز نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب کا قیام صوبے میں جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے، جس سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزیدخبریں