انسانی زندگیوں کو لاحق خاموش خطرہ؛ پنجاب میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال پر پابندی کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

08:07 PM, 6 Apr, 2026

انسانی زندگیوں کو لاحق خاموش خطرہ؛ پنجاب میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال پر پابندی کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ
انسانی زندگیوں کو لاحق خاموش خطرہ؛ پنجاب میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال پر پابندی کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (AMR) کو مستقبل کا سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے اس کے سدِباب کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اس اہم اجلاس میں سیکرٹری صحت، پی ایم ڈی سی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (DRAP) اور لائیو اسٹاک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی جی ڈرگ کنٹرول کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد درج ذیل فیصلے کیے گئے۔
 خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صرف انسان ہی نہیں بلکہ پولٹری اور زراعت میں بھی یوریا اور دیگر ادویات کے بے جا استعمال کو روکنا ناگزیر ہے کیونکہ یہ خوراک کے ذریعے انسانی صحت کو متاثر کر رہے ہیں۔ ادویات کی تقسیم اور فروخت کو مانیٹر کرنے کے لیے 'ٹریک اینڈ ٹریسیبلٹی' نظام کو مزید فعال بنایا جائے گا۔
 وزیر صحت نے واضح کیا کہ عطائیوں کے خلاف کارروائی سے اینٹی بائیوٹکس کے غیر ضروری استعمال کو روکنے میں بڑی مدد ملے گی۔تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہاں 'انفیکشن کنٹرول سسٹم' کو مزید بہتر بنائیں۔
صوبائی وزیر نے ماہرین کی رائے کی روشنی میں محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ عوام میں اینٹی بائیوٹک کے محتاط استعمال کے حوالے سے فوری طور پر بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کی جائے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک جامع گائیڈ لائن ترتیب دینے کا حکم دیا تاکہ انسانی صحت کے تحفظ کے لیے مربوط اقدامات کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں