لاہور/اسلام آباد: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے حکام نے افسران اور اہلکاروں کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اب دورانِ ڈیوٹی پینٹ شرٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔سی سی ڈی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران تمام افسران اور اہلکار پینٹ شرٹ پہننے کے پابند ہوں گے۔
محکمانہ اجلاسوں اور میٹنگز میں بھی شلوار قمیض پہن کر شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ افسران اور اہلکار جمعہ کے روز بھی شلوار قمیض نہیں پہن سکیں گے اور انہیں دفتری لباس (پینٹ شرٹ) ہی زیب تن کرنا ہوگا۔محکمہ سی سی ڈی نے خبردار کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں اور افسران کے خلاف کڑی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد فورس کی پیشہ ورانہ ہیئت کو بہتر بنانا اور آپریشنل سرگرمیوں میں چستی پیدا کرنا ہے۔
سی سی ڈی کا نیا ڈریس کوڈ؛ چھاپوں اور میٹنگز کے دوران پینٹ شرٹ لازمی، شلوار قمیض پر پابندی
08:29 PM, 6 Apr, 2026