لاہور:صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں "کیئر کونیکٹ" پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں طلباء، اساتذہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے اختتام پر، صوبائی وزیر نے پراجیکٹ کے لیے اپنی محنت کرنے والے طلباء و طالبات میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں، جنہوں نے اس اہم منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور نے وڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی اور کیئر کونیکٹ پراجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
یہ پراجیکٹ صحت کے شعبے میں طلباء کو جدید تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہو گا۔