میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج، لاہور بورڈ میں طالبات کی برتری، راولپنڈی بورڈ میں محمد منان احتشام بازی لے گئے

12:16 PM, 6 Aug, 2026

لاہور،راولپنڈی:لاہور اور راولپنڈی تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ لاہور بورڈ کے امتحانات میں طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی اور تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔

لاہور بورڈ میں قصور کی آمنہ محبوب نے 1192 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ راجن پور کے محمد قاسم 1191 نمبرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جوہر ٹاؤن لاہور کی آزوا جاوید نے 1190 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

راولپنڈی بورڈ کے نتائج کے مطابق گوجرخان کے محمد منان احتشام نے 1191 نمبر لے کر میدان مار لیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مری کی زونیرہ طاہر نے 1180 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ تلہ گنگ کے محمد فصیح عبداللہ نے 1178 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

راولپنڈی بورڈ حکام کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات 2026 میں کامیابی کا مجموعی تناسب 61.31 فیصد رہا۔ بورڈ حکام نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں