پنجاب میں ون ڈش اور شور کی آلودگی کے خلاف سخت اقدامات؛ وزیراعلیٰ مریم نواز کی فوری عملدرآمد کی ہدایت

10:51 AM, 6 Dec, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے ون ڈش کی خلاف ورزی اور تقریبات میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندی کے مکمل نفاذ کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ شادیوں اور تقریبوں میں ون ڈش پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جبکہ بلند آواز میں میوزک چلانے والے مقامات کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق متعلقہ اداروں کو خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے جو شادی ہالز اور نجی تقریبات کی مانیٹرنگ کریں گی۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ قوالی نائٹ، میوزیکل ایونٹس اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں