ملک بھر میں سردی کا زور، پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

10:51 AM, 6 Dec, 2025

اسلام آباد: ملک بھر میں سردی زور پکڑ گئی ہے اور پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو میں پارہ منفی 5، گلگت، قلات اور دیر میں منفی 3، جبکہ کوئٹہ، چترال اور استور میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نچلے علاقوں میں بھی سردی برقرار ہے؛ اسلام آباد، مری اور ایبٹ آباد میں 3، اٹک میں 4، فیصل آباد میں 5 اور سبی میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ کراچی میں موسم سرد اور خشک رہا اور درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑے استعمال کرنے اور صحت کے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں