لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈز میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 8 دسمبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کیا ہے اور جاری حکم امتناعی میں توسیع کر رکھی ہے تاکہ آئندہ سماعت تک پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر عمل درآمد معطل رہے۔