پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سخت ایکشن، غیر معیاری فوڈ پوائنٹس اور ڈیری شاپس سیل

01:15 PM, 6 Dec, 2025

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فوڈ پوائنٹس اور ڈیری شاپس کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز آمنہ رفیق کی قیادت میں ٹیموں نے علی الصبح گجومتہ میں کریک ڈاؤن کیا۔

کارروائی کے دوران 28 فوڈ پوائنٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کی گئی، جن میں 15 پر 9 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تین ڈیری شاپس بند کر دی گئیں جبکہ ایک ہزار لٹر سے زائد دودھ، مصالحے اور ممنوعہ اشیاء تلف کی گئیں۔

علی الصبح ناکہ بندیاں بھی کی گئیں، جس میں 50 سے زائد دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 42 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔

مزیدخبریں