لاہور پولیس کا انسداد منشیات آپریشن، سال بھر میں ہزاروں گرفتار اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد

01:16 PM, 6 Dec, 2025

لاہور: پولیس کے انسدادِ منشیات آپریشنز کے دوران رواں سال اب تک 11,423 منشیات فروش گرفتار کیے جا چکے ہیں اور مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 5,340 کلو چرس، 1,150 کلو آئس، 573 کلو ہیروئین، 310 کلو افیون اور 60,683 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ شہر میں منشیات کے خاتمے کے لیے اقدامات مؤثر انداز میں جاری رہیں۔

مزیدخبریں