پنجاب پولیس انسپکٹرز کے لیے خوشخبری: آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی ترقی کے لیے 72 انسپکٹرز کی سفارشات طلب کر لیں

06:40 PM, 6 Dec, 2025

لاہور: پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے 72 انسپکٹرز کی سفارشات طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ یونٹس اور افسران کو 10 دسمبر تک نامزد 72 انسپکٹرز کی سفارشات سنٹرل پولیس آفس (CPO) بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔

جن افسران کی سفارشات طلب کی گئی ہیں اُن میں انسپکٹر قیصر شجاعت، عبدالواحد، محمد بشیر اور راشد سبحانی سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔

مزیدخبریں