نیا مون سون سسٹم سرگرم، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، 10 جولائی تک الرٹ جاری

01:41 PM, 6 Jul, 2026

لاہور:ملک میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے 10 جولائی تک بارشوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈسکہ، نارووال، وزیرآباد، سمبڑیال اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور دریاؤں و برساتی ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں