ھارت سندھ طاس معاہدے سے انحراف کا خواب نہ دیکھے، قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: عظمیٰ بخاری

06:02 PM, 6 Jul, 2026

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے اور پانی کی تقسیم سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر سکتی ہے، لیکن یہ اس کی بڑی غلط فہمی ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارتی حکومت یہ خیال کرتی ہے کہ اس سے کوئی باز پرس نہیں کرے گا، تاہم پاکستان ماضی میں بھی بھارت کی کئی غلط فہمیاں دور کر چکا ہے اور آئندہ بھی اپنے قومی مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کی زراعت، معیشت اور بقا کا ضامن ہے، اس لیے اس کے پانی سے متعلق کسی بھی منفی اقدام کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف اقدام تصور کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، سفارتی اور قانونی فورم پر مؤثر آواز اٹھائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی یا پاکستان کے پانی پر کسی بھی قسم کی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں