لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی فضائی حدود کو محفوظ بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، اب پنجاب کے ہر ضلع میں خصوصی اینٹی ڈرون یونٹس قائم کیے جائیں گے تاکہ شرپسند عناصر کی فضائی سرگرمیوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق، ان یونٹس کی کمانڈ ضلع کی سطح پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) کے سپرد کی گئی ہے۔ ہر ضلع کو جدید ترین اینٹی ڈرون سسٹمز فراہم کیے جائیں گے جو کسی بھی مشکوک ڈرون کو جیمرز کی مدد سے فضا میں ہی ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس نئے حفاظتی اقدام کے ساتھ ساتھ درج ذیل پالیسیاں نافذ العمل ہوں گی۔
دشمن یا شرپسند عناصر کے ڈرونز کے سگنلز کو جیمرز کے ذریعے بلاک کر کے انہیں زمین بوس کیا جائے گا۔ صوبے بھر میں عام شہریوں کے لیے آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد ہے، جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ پابندی صرف عام شہریوں کے لیے ہے؛ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں حسبِ ضرورت ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی مجاز ہوں گی۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں 'اینٹی ڈرون یونٹس' قائم کرنے کا فیصلہ، سکیورٹی ہائی الرٹ
04:50 PM, 6 Mar, 2026