وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے نمٹنے کے لیے بڑا ایکشن پلان: 17 منی ڈیمز کی منظوری اور فلڈ زونز خالی کرانے کا حکم

04:53 PM, 6 Mar, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سیلابی صورتحال اور "پوسٹ فلڈ" انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رواں سال معمول سے 28 فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے ہدایت کی کہ  تمام فلڈ زونز کو تین ماہ کے اندر مکمل طور پر خالی کرایا جائے۔ان علاقوں میں کسی بھی قسم کی نئی تعمیرات پر سختی سے پابندی ہوگی۔ فلڈ زونز میں تعمیرات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے اور اسے ذخیرہ کرنے کے لیے جدید انفراسٹرکچر کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی منظوری۔ چنیوٹ میں حفاظتی بند کی تعمیر کے لیے فیزیبلٹی رپورٹ کی اصولی منظوری۔ پاکستان میں پہلی بار پانی کا بہاؤ کنٹرول کرنے کے لیے Inflatable ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت۔
آبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 8 نئے ونگز قائم کیے جائیں گے۔ جبکہ ریسکیو 1122 کو درج ذیل جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔
اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ     سیلاب سے متاثرہ 563 کلومیٹر طویل سڑکیں اور 446 پل بحال کر دیے گئے ہیں۔     پنجاب کے پانچ دریاؤں میں مجموعی طور پر 6,437 فلڈ رسک زونز کی نشاندہی کی گئی ہے (جن میں 1,990 ہائی رسک ہیں)۔    صوبے میں اس وقت 183 آبپاشی منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ 298 نالوں اور 67 ڈرینج سسٹمز کی صفائی (De-silting) کی جائے گی۔

مزیدخبریں