وزیراعظم ہاؤسنگ انڈسٹری کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان جلد کریں گے: ایس ایم تنویر

05:04 PM, 6 Mar, 2026

لاہور: 6 مارچ، 2026 یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان جلد ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں۔ایف پی سی سی آئی (FPCCI) کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے تعمیراتی شعبے کو درپیش بحران اور اس کے حل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ایس ایم تنویر نے شعبہ تعمیرات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے درج ذیل اہم نکات پیش کیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 78 مختلف انڈسٹریز براہِ راست تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہیں، جن کا پہیہ رکنے سے پوری معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ماضی میں اس شعبے سے 50 لاکھ افراد کو روزگار مل رہا تھا، لیکن تعمیراتی سرگرمیاں بند ہونے سے 55 لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔
 ملک میں اس وقت ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے، جسے پورا کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔بزنس لیڈر نے حکومت پر زور دیا کہ تعمیراتی صنعت میں سرمایہ کاری واپس لانے کے لیے فوری فیصلے کیے جائیں۔ فائلر، نان فائلر اور لیٹ فائلر کی درجہ بندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔جب اس شعبے میں منافع ختم ہوا تو سرمایہ کاروں نے رخ موڑ لیا، جسے مراعات کے ذریعے بحال کرنا ہوگا۔ا ن کا کہنا تھا کہ  سالانہ 3 لاکھ اضافی گھروں کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہے، اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

مزیدخبریں